مسلم باغ ( اولس نیوز ) مسلم باغ کے قریب ایرانی تیل کے ڈیلروں نے ایف سی اہلکاروں کی جانب سے گاڑیاں تحویل میں لیے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے این-50 قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ ترجمان موٹروے پولیس اکرم خان ترین کے مطابق احتجاج لوکیشن 109، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب بیٹ 03 نسائی کی حدود میں جاری ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران موقع پر موجود ہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ موٹروے پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر شروع کرنے سے قبل ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرکے شاہراہ کی صورتحال معلوم کریں تاکہ دورانِ سفر مشکلات سے بچا جا سکے۔
مسلم باغ کے قریب احتجاج، این-50 شاہراہ ٹریفک کے لیے بند
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




