بلوچستان پولیس نے 1715 ہیلپ لائن فعال کر دی

کوئٹہ( اولس یوز ) بلوچستان پولیس نے عوامی شکایات کے فوری اندراج اور کارروائی کے لیے پولیس ہیلپ لائن 1715 سے متعلق آگاہی مہم شروع کر دی۔

بلوچستان پولیس کے مطابق شہری ایف آئی آر یا شکایت درج نہ ہونے، پولیس کے ناجائز یا نامناسب رویے، رشوت یا بدعنوانی سمیت فوری نوعیت کی شکایات ہیلپ لائن 1715 پر درج کرا سکتے ہیں۔

شہری شکایات اور متعلقہ معلومات کے لیے پولیس ہیلپ لائن 1715، فون 081-9204851 اور واٹس ایپ 0304-3470110 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

بلوچستان پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ کسی بھی ناانصافی یا قابلِ شکایت معاملے کی اطلاع متعلقہ ہیلپ لائن پر دیں تاکہ شکایات کے اندراج اور کارروائی کا عمل ممکن بنایا جا سکے۔

ڈائریکٹر شعبہ خبر و اشاعت برائے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان

اپنا تبصرہ بھیجیں