مستونگ ( اولس نیوز ) مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کے قریب گرو میں قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کے قافلے کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔
لاش اور زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد قومی شاہراہ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، جبکہ علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کی بھی اطلاعات ہیں۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور حملے میں ملوث عناصر سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔