کوئٹہ (اولس نیوز ) کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کے لیے حکومت بلوچستان کے سخت فیصلے، غیر متعلقہ افراد کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی واپسی کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت قومی کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس
سابق گورنرز، وزراء اعلیٰ، سابق وزراء ، سابق اراکین اور سابق اعلیٰ افسران اور غیر متعلقہ اہلکاروں سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی ہدایت، خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم
تمام سرکاری گاڑیوں کا آڈٹ ہوگا ، ایندھن صرف تصدیق شدہ گاڑیوں کو جاری کرنے کا فیصلہ
دوہزا پانچ سے پرانی سرکاری گاڑیوں کی مرحلہ وار نیلامی اور گاڑیوں کی ریشنلائزیشن کی منظوری
دفتری اوقات کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی، خلاف ورزی پر متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی ہوگی، اجلاس میں فیصلہ
سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے دفتری اوقات کار کے بعد گاڑی کا استعمال صرف مجاز اتھارٹی کی اجازت سے مشروط
تمام سرکاری گاڑیوں میں ٹریکرز کی تنصیب، بیرون صوبہ لے جانے پر پابندی، نقل و حرکت کی سخت مانیٹرنگ ہوگی ، فیصلہ
اندرون شہر سرکاری گاڑیوں کی نقل و حرکت سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹر ہوگی، فیصلہ
عوامی وسائل کے ضیاع کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی




