تمام مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز رات 8 بجے تک بند ہوں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کفایت شعاری سے متعلق اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا باضابطہ آغاز کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

حکومت بلوچستان نے توانائی کے تحفظ اور عوامی ریلیف کے لیے مارکیٹوں، شادی ہالوں اور ریستورانوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہدایات جاری کر دیں، محکمہ داخلہ بلوچستان

تمام مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز رات 8 بجے تک بند ہوں گے، دواخانے، تندور اور نانبائی اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان

شادی ہال، ضیافت ہال اور ہوٹلوں میں ہونے والی تمام تقریبات رات 10 بجے تک ختم ہوں گی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان

ریستوران اور ہوٹل رات 10 بجے تک بند کیے جائیں گے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات

ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے، محکمہ داخلہ بلوچستان

عوام سے درخواست ہے کہ وہ ان اقدامات میں بھرپور تعاون کریں تاکہ توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات

اپنا تبصرہ بھیجیں