وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ایرانی پٹرول پر سخت ایکشن
کوئٹہ(اولس نیوز کوئٹہ ) وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایرانی پٹرول کی ترسیل اور قیمتوں کے حوالے سے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان سے باہر ایرانی پٹرول کا کوئی بھی لیٹر نہیں جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، ہر لیٹر ایرانی پٹرول کی قیمت 280 روپے مقرر کی گئی ہے، اور اس نرخ سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکومتی احکامات کے مطابق مہنگا پٹرول فروخت کرنے کی صورت میں پٹرول ضبط کیا جائے گا اور مالک کو جیل بھیجا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ یہ اقدام عوام کو ریلیف دینے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔ حکومت نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس پابندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔



